• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں لڑائی جھگڑے کے واقعات میں فائرنگ سے 2افراد کو زخمی

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں لڑائی جھگڑے کے واقعات میں فائرنگ کرکے 2افراد کو زخمی کردیاگیا، تھانہ وارث خان کو اکرم مسیح نے بتایاکہ میں اپنے گھر موجود تھا کہ اسی اثناء میں باؤ جو کہ میرا پڑوسی ہے اپنا موبائل فون لیکر میرے گھر آیا اور کہا کہ میرا بہنوئی عادل قصائی آپ سے بات کرنا چاہتا ہے میں نے باؤ سے فون لیکر کال سنی تو موبائل پر عادل قصائی نے کہا کہ رقم کا بندوبست کرو تو میں نے کہا کہ میرے پاس تو رقم نہ ہے جس پر عادل قصائی نے کہا کہ میں تمہارا بندو بست کرتا ہوں میں اپنے گھر اپنی بیوی راج اور بیٹی ریمل کے ساتھ موجود تھا کہ عادل قصائی ہمراہ 2 اشخاص مسلح پسٹل میرے گھر میں داخل ہوئے اور عادل نے مجھے قتل کرنے کی نیت سے سیدھا فائر کیا جو مجھے دائیں پاؤں کے ٹخنے پر لگا دوسرا فائر پسٹل 30 بور سے کیا جو مجھے جسم کے بائیں پسلیوں پر چھو کر گزر گیا میری بیوی اور بیٹی نے شور کیا اور عادل کی منت سماجت کر کے مجھے چھڑایا ۔
اسلام آباد سے مزید