• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں انگریزی کے سوا کوئی مستند سرکاری اردو کا نکاح نامہ رائج نہیں

راولپنڈی(راحت منیر)باخبر زرائع کے مطابق پاکستان میں کوئی مستند سرکاری طور پر منظور شدہ اردو کا نکاح نامہ رائج نہیں،انگریزی کا نکاح نامہ منظور شدہ ہےجس کا ترجمہ کرکے اپنے اپنے طور پر زیر استعمال ہے۔ 

فیملی کیسز میں70فیصدپچیدگیاں اردو نکاح نامے کے باعث ہیں۔ اس بات کا انکشاف لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس جواد حسن کی ہدایت پر مسلم عائلی قوانین کو بہتر بنانے کیلئے قائم 8 رکنی ہائی پاور کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا ۔

وفاقی سیکرٹری قانون راجہ نعیم اکبر کی زیر صدارت اجلاس میں ایڈیشنل اٹارنی جنرل حسیب شکور پراچہ،سینیٹر علی ظفر،شفا تعمیرملت یونیورسٹی کے شعبہ قانون کے سربراہ پروفیسر محمد مشتاق،اسلام نظریاتی کونسل،پاکستان بار کونسل،وفاقی محتسب،صوبائی حکام اور دیگر نے شرکت کی۔

اہم خبریں سے مزید