ملتان(سٹاف رپورٹر) جوائنٹ ٹاسک ٹیم کا شہر کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن 58گھروں کی تلاشی 49افراد کا کریمنل ریکارڈ چیک 2افراد گرفتار ۔جے ٹی ٹی ٹیم نے تھانہ سٹی جلالپور اور سٹی شجاع آباد کے مختلف علاقوں تحصیل کورٹ ،دربار قتال پور ،چناب ٹاون ،محلہ عاصم آباد اور بلوچ پورہ میں سرچ آپریشن کیا گیا سرچ آپریشن کے دوران ٹیم نے 58گھروں کی مکمل تلاشی لی گئی 49افراد کا کریمنل ریکارڈ چیک کیا جبکہ ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں دو افراد کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا جن کو حوالہ پولیس کردیا گیا ۔