• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیر منظور شدہ نقشوں اور بلڈنگ بائی لاز کی خلاف ورزی برداشت نہیں، کمشنر ملتان

ملتان (سٹاف رپورٹر) کمشنر عامر کریم خاں کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں زیر التوااین او سیز کے معاملات، کمرشل انفرااسٹرکچر کی بہتری اور کاروباری ماحول کو مزید سازگار بنانے کیلئے اہم فیصلے کیے گئے،اجلاس میں اس امر پر زور دیا گیا کہ تمام متعلقہ ادارے باہمی اشتراک سے کام کریں تاکہ کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دیا جا سکے،کمشنر نے کہا کہ غیر قانونی تعمیرات، غیر منظور شدہ نقشوں اور بلڈنگ بائی لاز کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائیگی اور اس ضمن میں بلا امتیاز سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی،انہوں نے ہدایت کی کہ این او سی کیلئے درخواست دینے والوں کے کیسز کو قانون کے مطابق ترجیحی بنیادوں پر نمٹایا جائے اور نئے درخواست دہندگان کے کیسز کی بروقت سماعت یقینی بنائی جائے، اجلاس میں بتایا گیا کہ آن لائن پورٹل کے ذریعے این او سیز اور دیگر عوامی خدمات کی فراہمی وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کا حصہ ہے جس کا مقصد عوام کو دفاتر کے غیر ضروری چکروں سے بچانا اور شفافیت کو فروغ دینا ہے، اجلاس میں ڈپٹی کمشنرز، سی او ایم سیز، ضلع کونسل اور متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔