ملتان(سٹاف رپورٹر ) پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں، منشیات فروشی اور بھیک مانگنے سمیت دیگر جرائم میں ملوث افراد کے خلاف مقدمات، تفصیلات کے مطابق پولیس نے بھیک مانگنے کے الزام میں 16افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ، صدر جلال پور پولیس نے خاتون سے مارپیٹ کرکے مبینہ زہریلی گولیاں کھلانے کی اطلاع پر تحقیقات شروع کردی ، پولیس پر فائرنگ اور ساتھی کو زخمی کرنے کے الزام میں تین ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا، پولیس نےاغوا کے مختلف واقعات کے الزام میں چار نامزد سمیت دیگر نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرلیے،پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں عبدالرحمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ، پولیس نے ملزم سے پسٹل برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا، پولیس نے منشیات فروشی کے الزام میں 6افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ، دہلی گیٹ پولیس نے ملزم توقیر ناصر سے 25لیٹر شراب، بی زیڈ پولیس نے ملزمان عبدالحمید ،بابر سے 20لیٹر شراب ،ڈی ایچ اے پولیس نے ملزم خضر حیات سے 10لیٹر شراب ،کینٹ پولیس نے ملزم ساجد سے 10لیٹر شراب اور ممتاز آباد پولیس نے ملزم فیصل مقبول سے 10لیٹر شراب برآمد کرلی ،پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی، پولیس نے اینٹی ریپ ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر خواتین سمیت 22افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ، پولیس نے نقدی اور زیورات لیکر فرار ہونے کے الزام میں نامعلوم نوسرباز ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی جب کہ ریت چوری کرنے کے الزام میں پولیس نے دو نامزد سمیت نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔