• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منافع بخش ٹرینوں کو نجی سیکٹر کے حوالے کرکے ملازمین کو بے روزگار کیا جا رہا ہے،صدر پیپلز لیبر بیورو ملتان ڈویژن

ملتان(سٹاف رپورٹر) صدر پیپلز لیبر بیورو ملتان ڈویژن قاضی منور حسین نے کہا ہے کہ گزشتہ ڈھائی سال سے ریٹائرڈ ملازمین کو واجبات کی ادائیگی نہیں ہو رہی‘ 15سے 20 سال سے کام کرنے والے ملازمین کو ریلوے سے نکال دیا گیا ہے، بھرتی پر پابندی ہے اور منافع بخش ٹرینوں کو پرائیویٹ سیکٹر کے حوالے کرکے ملازمین کوبے روزگار کیا جا رہا ہے، انہوں نے وزیر ریلوے سے مطالبہ کیا ہے کہ قبضہ مافیہ سے ریل کی زمین خالی کروائیں، کرپشن میں ملوث لوگوں کو محکمہ ریلوے سے نکالیں، انہوں نے مزید کہا کہ ماڈل سٹیشن ویٹنگ حال اپ گریڈیشن واش روم تعمیر کرنے اور دیگر فضول کام کے لیے اخراجات کیے جا رہے ہیں جب کہ ٹریک برجوں ٹرین کوچز اور انجن کی مرمت کے لیےمٹیریل نہ ہونے کی وجہ سے حادثات ہو رہے ہیں۔