• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آل ملتان مزدا منی گڈز اونرز ایسوسی ایشن نے الیکشن دھاندلی زدہ قرار دے دیئے

ملتان (سٹاف رپورٹر) آل ملتان مزدا منی گڈز اونرز ایسوسی ایشن ضلع ملتان کے اتحاد گروپ کے عہدیداران سید ظہیر عباس گیلانی، چوہدریشاہد گل، فیاض بھٹہ، چوہدریسمیع اللہ، چوہدریعبدالوحید ، فیاض خان بلوچ ، محبوب ورق اور نادر کھوکھر نے دیگر کے ہمراہ ملتان پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 14دسمبر کے الیکشن صرف دھاندلی کی زبانی جیت کا جشن اور کاغذی کارروائی میں دکھائی دیے، خودساختہ الیکشن کمیٹی نے نام نہاد ٹولہ کو اقتدار میں لائے کیلئے سرعام دھاندلی کی اور سچ کو جھوٹ میں بدل کر جیت انصاف گروپ کو دلوائی جو زیادتی کے مترادف ہے، رجسٹریشن کرواکر دوبارہ الیکشن کو آئینی طریقے سے کروائے جائے اور الیکشن کمیٹی کو تبدیل کیا جائے۔