ملتان (سٹاف رپورٹر ) پاکستان سنی تحریک ملتان کے زیر اہتمام "سیدنا صدیق اکبر کانفرنس" کا انعقاد کیا گیا، کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر پاکستان سنی تحریک جنوبی پنجاب ڈاکٹر عمران مصطفیٰ کھوکھر نے کہا کہ پہلے خلیفہ حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کی شان انبیاء کرام کے بعد تمام انسانوں میں سب سے زیادہ ہے، حضرت ابوبکر صدیق نے مردوں میں سب سے پہلے اسلام قبول کیا اور اپنا سب کچھ اسلام پر قربان کر دیا، انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کے پہلے خلیفہ کی حیثیت سے عقیدہ ختم نبوت صلی اللّٰہ علیہ وسلم کے تحفظ اور منکرین زکوۃ کے خلاف جہاد اسلام کیلئے آپ کا قابل فخر کارنامہ ہے، خواجہ ندیم مدنی صدیقی نے کہا کہ شہداء کا خون کبھی رائیگاں نہیں جائے گا سیدنا صدیق اکبر ؓ کانفرنس سے ڈاکٹر عمران مصطفی کھوکھر، خواجہ ندیم مدنی صدیقی، ملک عامر وینس، قاری طاہر فیضی، خواجہ محسن سیفی، خواجہ محمد علی صدیقی، محمد وسیم، محمد علی رضا، قاری ریاض نظامی ودیگر بھی خطاب کیا۔