اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی)پاکستان میں برطانیہ کی ہائی کمشنر جین میریٹ نے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی، ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، باہمی تعاون اور تجارتی استحکام کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ فریقین نے بھارتی جارحیت کے بعد پاکستانی سفارتی وفد کے دورہ لندن پر بھی گفتگو کی۔