نیویارک( تجزیہ : عظیم ایم میاں)تاریخ ساز ظہران ممدانی، پارٹی ٹکٹ کے حصول کے لئے کامیابی، نیویارک شہر کے زمینی حقائق اور مسلم امیدوار برائے میئر؟ ظہران کو ڈیموکریٹ پارٹی ووٹرز، امیدوار ایرک ایڈمز کو اسرائیلی لابی کے ہاتھوں مشکلات کا سامنا، نیویارک شہر کےمیئر کا عہدہ بہت سی امریکی ریاستوں کی گورنری سے بھی زیادہ اہمیت اور افادیت کا حامل ہے،غزہ کی یکطرفہ جنگ اورفلسطیوں کے قتل عام اور تباہی نے جہاں عالمی صورتحال کو تبدیل کردیا ہے وہاں اس کے اثرات امریکہ کی داخلی صورتحال اور رائے عامہ پربھی پڑے ہیں۔غزہ میں جنگ بندی اور ہنستے فلسطیوں پربمباری کرنے کے خلاف امریکی شہروں اور درسگاہوں میں احتجاج مظاہروں اورامریکی حکومت کے احتجاجی مظاہروں کے خلاف اقدامات اس کے مظاہر ہیں۔ عالمی اہمیت کے حامل امریکہ کے اہم شہر نیویارک کی انتخابی سیات میں ظہران ممبدانی کی آمد اور امریکی سیاست کی دو بڑی سیاسی پارٹیوں پرمشتمل سیاسی نظام کی ڈیموکریٹک پارٹی کا ٹکٹ حاصل کرنے کیلئے پارٹی کے پرائمری انتخابات میں کامیابی حاصل کرکے ایک تاریخ رقم کردی ہے۔