• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

6 ماہ کے دوران سرکاری شعبے کی کمپنیوں سے 342 ارب روپے کا نقصان

اسلام آباد(تنویر ہاشمی ، کامرس رپور ٹر )حکومتی ملکیتی اداروں سے متعلق کابینہ کمیٹی کے اجلاس کو بتایاگیا کہ جولائی 2024سے دسمبر 2024کے 6ماہ کےد وران سرکاری شعبے کی کمپنیوں ( ایس او ایز ) سے 342ارب روپے کا نقصان ہوا جبکہ ان کمپنیوں کا مجموعی نقصان 5ہزار800ارب روپے ہے،ان کمپنیوں کا مجموعی نقصان 5ہزار800ارب ہے، تیل ،گیس اور بجلی کا گردشی قرضہ 4900ارب تک پہنچ گیا ،وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اجلاس، کابینہ کمیٹی نے ریاستی ملکیتی اداروں کے مجموعی نقصانات کو انتہائی تشویشناک قرار دیدیا ، کابینہ کمیٹی میں انکشاف کیاگیا کہ گیس، تیل اور بجلی کے شعبوں کا مجموعی گردشی قرضہ 4ہزار900ارب روپے ہوگیا ہےجس کی وجہ سے کیش فلو اور اثاثہ جات کی قدر بری طرح متاثرہوئی ہے۔

اہم خبریں سے مزید