• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صنعتوں و بجلی گھروں کیلئے گیس کی قیمت میں اوسطاً 10 فیصد اضافے کی منظوری

اسلام آباد(نمائندہ جنگ )کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے صنعتوں و بجلی گھروں کے لیے گیس کی قیمت میں اوسطاً 10 فیصد اضافے کی منظوری دیدی جبکہ گھریلو صارفین کیلئے گیس کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیاہے‘ذرائع کا کہنا ہے پروٹیکٹڈ صارفین کے فکسڈ چارجز 400 روپے سے بڑھا کر 450 روپے ماہانہ کر دیے گئے جبکہ نان پروٹیکٹڈ صارفین کے فکسڈ چارجز 1000سے بڑھا کر 1400 روپے کیے گئے۔اجلاس میں وزارت دفاع کے لیے 15.839ارب روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ منظوری کرلی گئی ۔ای سی سی کا اجلاس جمعہ کووفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کی صدارت میں ہوا ۔ آڈیٹر جنرل آف پاکستان کے دفتر اور رہائشی عمارات کے کرائے کی ادائیگیوں کی کمی کو پورا کرنے کے لیے وزارت خزانہ کیلئے 6.3 کروڑ روپے کے تکنیکی ضمنی گرانٹ کی منظوری دی گئی۔

اہم خبریں سے مزید