• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امام بارگاہوں اور جلوسوں کے راستوں پر صفائی و نکاسی کا خیال رکھا جائے، وزیراعلیٰ سندھ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے دو الگ الگ اجلاس اور تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ امام بارگاہوں اور جلوسوں کے راستوں پر صفائی و نکاسی کا خاص خیال رکھا جائے۔انہوں نے دھابیجی اسپیشل اکنامک زون میں ترقیاتی کام تیز کرنے کی بھی ہدایت کی جبکہ معذور افراد کے لیے 40 کروڑ روپے کی مالی امداد کا اعلان کیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محرم الحرام کے دوران مقامی حکومتوں کو تمام علاقوں، خصوصاً امام بارگاہوں اور جلوسوں کے راستوں پر صفائی اور نکاسی کا خاص خیال رکھنے اور کے الیکٹرک سمیت دیگر بجلی فراہم کرنے والے اداروں کو بلا تعطل بجلی کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت جاری کی،یہ ہدایت انھوں نے وزیراعلیٰ ہاؤس میں اپنی زیر صدارت محرم الحرام کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے اعلیٰ سطح اجلاس میں جاری کی

اہم خبریں سے مزید