• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تیل و گیس کے شعبے میں 5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری خطرے میں پڑگئی

اسلام آباد (خالد مصطفیٰ)تیل و گیس کے شعبے میں 5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری خطرے میں پڑ گئی، وزیر پیٹرولیم نے SNGPL کی جانب سے نیا ذیلی ادارہ بنانے کے معاملے پر انکوائری کا آغاز کردیا۔ سرکاری ملکیتی کمپنی — سوئی نادرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ نے ایک ذیلی کمپنی قائم کی ہے، جسے ترمیم شدہ ایکسپلوریشن اینڈ پروڈکشن پالیسی 2012 کے تحت ای اینڈ پی کمپنیوں سے گیس حاصل کرنے کے لیے فریقِ ثالث کے طور پر استعمال کیا جائے گا۔ تاہم اس اقدام پر وفاقی حکومت ناراض ہو گئی ہے۔ سوئی نادرن کی جانب سے یہ اقدام ترمیم شدہ ای اینڈ پی پالیسی کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، جسے گزشتہ سال مشترکہ مفادات کونسل کی ہدایت پر اقتصادی امور کی قومی کمیٹی نے منظور کیا تھا۔

اہم خبریں سے مزید