اسلام آ باد (رانا غلام قادر )وفاقی و صوبائی افسران کی گریڈ 20 سے 21 میں ترقی کیلئے لازمی نیشنل مینجمنٹ کورس کے ضمن میں 123ویں نیشنل مینجمنٹ کورس کیلئے نامزد گریڈ 20کے افسران میں مزید ردوبدل کیا گیا ہے، کورس کیلئے 5افسران کی نامزدگی منسوخ جبکہ 7افسران کی اضافی نامزدگی کی گئی ہے۔