• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تاجر کے گھر سے 13 کروڑ لوٹنے والے ٹک ٹاکر بہن، بھائیوں سمیت 4 ملزمان گرفتار

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )پی ای سی ایچ ایس میں تاجر کے گھر میں ڈکیتی کرنے والی ٹک ٹاکر بہن اور بھائیوں سمیت چار ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ملزمان نے گزشتہ روز ایف آئی کی جعلی وردی استعمال کرتے ہوے تاجر کے گھر سے 13 کروڑ روپے کیش،گھڑیاں ،لیپ ٹاپ اور موبائل فونز لوٹے تھے۔گرفتار ملزمان آپس میں بہن بھائی ہیں۔ملزمان کی شناخت یسرا،نمرا، شہریار اور شہروز کے ناموں سے ہوئی ہے۔ملزمان کا ریکارڈ حاصل کر کے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔
اہم خبریں سے مزید