• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پختونخوا اسمبلی میں اپوزیشن کو 25 مخصوص نشستیں ملیں گی

پشاور( ارشد عزیز ملک )سپریم کورٹ کے فیصلے کے تحت خیبرپختونخوا اسمبلی میں خواتین اور اقلیتوں کی 25 مخصوص نشستیں اپوزیشن جماعتوں کو دی جائیں گی، جس سے ایوان میں ان کی نمائندگی میں اضافہ ہوگا، تاہم وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کی قیادت میں قائم پی ٹی آئی حکومت کو فوری طور پر کوئی خطرہ نہیں کیونکہ وہ بدستور 92 نشستوں کے ساتھ واضح اکثریت رکھتی ہے تاہم تحریک انصاف کے اندر شدید اختلافات کے باعث فارورڈ بلاک بننے کی صورت میں حکومت کو گرایا جاسکتا ہےمخصوص نشستیں دیے جانے سے قبل اپوزیشن کے پاس 28 نشستیں تھیں، جن میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کی 9، مسلم لیگ (ن) کی 9، پیپلز پارٹی کی 5، اے این پی کی 2 اور پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز کی 2 نشستیں شامل تھیںاب ان جماعتوں کو 21 خواتین اور 4 اقلیتوں کی مزید مخصوص نشستیں دی جائیں گی۔
اہم خبریں سے مزید