اسلام آباد (ساجد چوہدری )جعلی ای میلز کے ذریعے افسران اور اداروں کی شناخت چوری کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے جس پر قومی سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے ای میل سیکیورٹی پر ہنگامی ایڈوائزری جاری کر دی ، جس میں کہا گیا ہے کہ جعلی ای میلز، فشنگ حملوں اور اسپوفنگ میں خطرناک اضافہ ہوا ہے، ای میل کنفیگریشن کی خرابی مالی فراڈ، ڈیٹا چوری اور ساکھ کو نقصان پہنچا سکتی ہے ، ادارے ای میل سیکیورٹی پروٹوکولز پر فوری اقدامات کریں، نیشنل سرٹ نے ایڈوائزری میں کہا ہے کہ ای میل میں کمزوری قومی سلامتی، معیشت اور عوامی اعتماد کیلئے خطرہ ہے، ای میل کنفیگریشن کی خرابی مالی فراڈ، ڈیٹا چوری اور ساکھ کو نقصان پہنچا سکتی ہے، قومی سرٹ نے بی ای سی، فشنگ، اور اسپوفنگ کے بڑھے ہوئے خطرات سے خبردار کر دیا۔