• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہفتہ وار مہنگائی میں مسلسل چوتھے ہفتے کمی، عوام کو ریلیف

اسلام آباد(اسرار خان) پاکستان میں ہفتہ وار مہنگائی مسلسل چوتھے ہفتے کم ہوئی۔ 26جون کو ختم ہونے والے ہفتے میں سالانہ بنیاد پر قیمتوں میں 1.52 فیصد اور ہفتہ وار بنیاد پر 0.18فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، جو تمام آمدنی گروپوں کے لیے ریلیف ہے۔51بنیادی اشیا میں سے 14کی قیمتیں کم ہوئیں، 12 کی بڑھیں اور 25میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ انڈے، مرغی، کیلے، پیاز، آلو اور آٹے کی قیمتوں میں نمایاں کمی ہوئی، جبکہ بجلی، لہسن، ایل پی جی، ٹماٹر اور چینی کچھ مہنگی ہوئیں۔سب سے کم آمدنی والے طبقے کو سب سے زیادہ فائدہ ہوا، جبکہ سالانہ بنیاد پر پیاز، ٹماٹر، بجلی اور لہسن کی قیمتوں میں بڑی کمی دیکھی گئی۔ تاہم چینی، دودھ، دال اور خواتین کی سینڈل مہنگی ہوئیں۔ماہرین کے مطابق یہ رجحان مجموعی مہنگائی میں مزید کمی کا اشارہ ہے۔
اہم خبریں سے مزید