پشاور(آئی این پی)رواں سال کا 13واں پولیو کیس خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک سے رپورٹ ہوگیا ہے۔نیشنل ای او سی کے مطابق پاکستان میں پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 13 ہوگئی ہے۔ قومی ادارہ صحت میں قائم پولیو لیبارٹری نے خیبر پختونخوا میں 18 سالہ متاثرہ لڑکی میں پولیو کی تصدیق کیاورکہا کہ والدین پولیو وائرس کے خطرے کو سنجیدہ لیں۔نیشنل ای او سی کا کہنا تھا کہ جنوبی خیبرپختونخوا کے بعض علاقوں میں رسائی میں مشکلات کا سامنا ہے۔