کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیوکے پروگرام ”نیا پاکستان“ میں میزبان شہزاد اقبال سے گفتگو کرتے ہوئے وکیل سنی اتحاد کونسل سینیٹر حامد خان نے کہا کہ بینچ فیصلہ کرنے کا مجاز نہیں تھا یہ بات ثابت ہوگئی ہے، اکثریتی ججز کو باہر بیٹھانے کی وجہ سے یہ معاملہ خراب ہوا ہے، تیرہ ججز کا فیصلہ کبھی بارہ جج یا دس جج ریو نہیں کرسکتے،سنیئر اینکر پرسن حامد میر نے کہا کہ بدقسمتی سے مجھے مشرق وسطیٰ میں امن کی صورت نظر نہیں آرہی ہے جب تک فلسطین کا مسئلہ حل نہیں ہوتا ایسا مشکل ہے۔