لاہور (رپورٹ: آصف محمود بٹ ) پاکستان میں سول بیوروکریسی کی تربیت کے میدان میں ایک ہمہ جہت پیشرفت دیکھنے میں آئی ہے جہاں سِول سروسز اکیڈمی (CSA) کے تحت نئے منتخب ہونے والے سی ایس ایس افسران کو اب باقاعدہ طور پر فوجی منسلک پروگرام (Military Attachment Program) کے تحت تربیت دی جا رہی ہے، ڈائریکٹر جنرل پاکستان سول سروسز اکیڈمی فرحان عزیز خواجہ کے مطابق تربیت حاصل کرنیوالے افسران اعلیٰ سطحی پالیسی ساز، سیکریٹریز، کمشنرز، اور قومی سطح پر اثرانداز انتظامی رہنما بنیں گے۔