اسلام آ باد ( رانا غلام قادر )وفاقی و صوبائی افسران کی گریڈ 18 سے 19 میں ترقی کیلئے لازمی (MCMC)مڈ کیرئیر مینجمنٹ کورس کیلئے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے گریڈ 18 کے 131 افسران کو نامزد کردیا ہے۔ اس حوالے سے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ریکٹر نیشنل اسکول آف پبلک پالیسی لاہور کو مراسلہ ارسال کر دیا ہے۔ یہ تربیتی کورس نیشنل انسٹیٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن (نِیپا) کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ میں 28 جولائی 2025 سے 3 اکتوبر 2025 تک منعقد ہو گا، کورس کیلئے پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے 25افسران کو نامزد کیا گیا ہے۔