اسلام آباد (رپورٹ حنیف خالد)آئندہ مالی سال کے بجٹ کے ساتھ منظور کئے گئے میں فنانس بل میں صرف ترامیم کے نتیجے میں 96 ارب روپے کی اضافی آمدن حاصل ہونے کا تخمینہ ہے جبکہ 14131 ارب روپے کے آئندہ مالی سال کے ٹیکس ہدف کیلئے مزید 460 ارب روپے کے حصول کیلئے اقدامات یکم جولائی سے تیس جون 2026 تک ہونگے قومی اسمبلی سے 26 جون کو منظور ہونے والے حتمی فنانس بل میں کاربن لیوی کا نام تبدیل کر کے کلائمیٹ سپورٹ لیوی رکھ دیا گیا۔