• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بارش کے بعد ڈینگی، ملیریا، چکن گنیا و دیگر امراض کا وبائی صورت اختیار کرنے کا خدشہ

کراچی (بابر علی اعوان / اسٹاف رپورٹر) شہر قائد میں مچھر وں اور گندگی کے خاتمے کیلئے خاطر خواہ اقدامات نہ ہونے سے بارش کے بعد مختلف امراض کے وبائی صورت اختیار کرنے کا خدشہ پیدا ہو گیاہے ۔ کراچی میں پہلے ہی ڈینگی اور ملیریا کے کیسز سامنے آ رہے ہیں، چکن گنیا سے بھی شہری متاثر ہو ہورہے ہیں جبکہ عید الاضحی کے بعد شہر کے کئی مقامات پر تاحال گندگی بکھر ی پڑی ہے اس کی صفائی اور مچھروں کے خاتمے کیلئے محکمہ صحت سندھ اور متعلقہ اداروں کی جانب سے خاطر خواہ اسپرے مہم اور لاروا سائیڈل ایکٹیویٹی بھی نہیں کی گئی اوپر سے مون سون کی پہلی بارش بھی ہوگئی ہے جس سے بیماریاں پھیلنے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ ماہر امراض خون ڈاکٹر ثاقب حسین انصاری نے بتایا کہ ڈینگی وائرس کا موسم مون سون کے بعد اگست سے شروع ہوتا ہے، اس کے تدار ک کے لئے حکومت کو چاہیے کہ اپریل ، مئی اور جون میں بارش سے قبل ہی لاروا کو ختم کردے تاکہ ڈینگی وائرس پھیل نہ سکے۔ ان کا مذید کہنا تھا کہ بارشوں کے بعد پانی کھڑا رہتاہے جس پر گندگی ہوتی ہے،مچھر انڈے دیتے ہیں اور 5 سے 7دن میں بڑی تعداد میں مچھر جنم لیتے ہیں جبکہ مکھیاں بھی بنتی ہیں جن سے ٹائیفائیڈ، ڈائریا اور پیٹ کے امراض پھیلتے ہیں اس لئے گندگی ، مچھر اور مکھیوں کے خاتمے کےلئے اقدامات کیے جائیں جبکہ عوام گھروں کے اندر پانی کو ڈھانپ کر رکھیں ۔
اہم خبریں سے مزید