• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

واجبات ادا نہ کیے تو اسسمنٹ سمیت بورڈ کے تمام امور کا بائیکاٹ کرینگے،سپلا

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ پروفیسرز اینڈ لیکچرز ایسوسی ایشن کراچی ریجن کے پریس ترجمان سید محمد حیدر کے مطابق اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے ساتھ بھرپور تعاون، امتحانات کے انعقاد کو احسن انداز سے چلانے میں ہر ممکن مدد کے باوجود کراچی کے کالج اساتذہ اور طلبہ اپنے حقوق سے محروم۔ سپلا ترجمان کے مطابق سپلا قیادت بالخصوص مرکزی صدر پروفیسر منور عباس، چیئرمین بورڈ غلام حسین سوہو سے اساتذہ کے گزشتہ سال کے واجبات کی ادایگی کے سلسلے میں کئی ملاقاتیں کیں، ہر ملاقات میں یقین دہانی کرانے کے باوجود سینکڑوں اساتذہ اور امتحانی مراکز کے واجبات ادا نہیں کیے گئے جس پر کالج اساتذہ میں بد دلی پیدا ہو رہی ہے اور وہ بورڈ کے کاموں میں دلچسپی لینے سے گریزاں ہو رہے ہیں اور پھر ایسا نہ ہو کہ سپلا کالج اساتذہ کے مطالبے پر بورڈ کی اسسمنٹ سمیت تمام امور کے بائیکاٹ کا فیصلہ کرلے۔ لہذا بورڈ انتظامیہ ایک ہفتے میں تمام واجبات کی ادایگی کو یقینی بنائے۔
اہم خبریں سے مزید