کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایپکا نےکہاہےکہ کسی بھی چیرمین کے لیے دو بورڈ چلانا ممکن نہیں، انٹر بورڈ آفس کے ملازمین نے جمعہ کو آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن (ایپکا) BIEK یونٹ کے دفتر میں عہدیداران سے ملاقات کی اور انہیں کچھ معاملات پر اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔ ملازمین نے ایپ کا عہدیداران کو آگاہ کیا کہ چیئر مین بغیر کسی وجہ کے ان کے میڈیکل بلوں کی فائلیں روک رہے ہیں جس کی وجہ سے انہیں شدید مالی مشکلات کا سامنا ہے۔ ملازمین نے ایپ کا عہدیداران کو بتایا کہ پچھلے کئی سالوں سے ملازمین کی ترقی کیلئے اے پی سی ، ڈی پی سی نہیں بلائی جارہی ہے جس کی وجہ سے انہیں ان کے جائز حقوق بھی نہیں مل رہے ہیں۔ اس موقع پر ایپکا BIEK یونٹ کے عہدیداران نے ملازمین کو آگاہ کیا کہ وہ ملازمین کے حقوق کیلئے چیئر مین سے کئی دفعہ ملاقات کر چکے اور انہیں چارٹر آف ڈیمانڈ بھی پیش کیا مگر وہ اسے مسلسل نظر انداز کر رہے ہیں۔