کراچی (اسٹاف رپورٹر)حکومت سندھ نے حالیہ مالی سال کے دوران بڑی تعداد میں ای وی اور ہائبرڈ بسز لانے کا فیصلہ کر لیا سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیرا برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ آئندہ چند ماہ کے اندر ڈبل ڈیکر بسز کے ساتھ ساتھ مزید بسز کراچی کے سڑکوں پر ہونگی، صوبائی دارالحکومت میں ٹرانسپورٹ کے نظام کو مکمل طور پر ای وی بسز پر منتقل کرنے جارہے ہیں۔