• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلے نےعوام کا عدلیہ سے اعتماد ختم کردیا ،علی احمد کرد

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر و معروف قانون دان علی احمد کرد ایڈووکیٹ اور بلوچستان بار کونسل کے وائس چیئرمین راحب خان بلیدی ایڈووکیٹ نے کہا ہےکہ سپریم کورٹ کے دس رکنی بینچ نے پہلے 13 ججز کے تاریخ ساز فیصلے کو مسترد کیا ۔گزشتہ روز مخصوص نشستوں سے متعلق جاری کردہ اسی فیصلے نے سپریم کورٹ کے اوپر 25 کروڑ عوام کے اعتماد اور امیدوں کو مکمل طور پر ختم کردیا ہے۔ایک مشترکہ بیان میں انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے اس اقلیتی بینچ کی کارروائی کی لائیو ٹیلی کاسٹ سے جگ ہنسائی ہوئی اسے ایک شرمناک دن کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔بیان میں انہوں نے کہاکہ ہم یہ سمجھتے ہیں کہ آج کے فیصلے نے ہماری اس بات کو زبردست تقویت دی ہےکہ 26 ویں غیر آئینی ترمیم جس تیزی سے ملک کو تباہی کے دہانے کی طرف دھکیل رہی ہے اور وکلاء کے اس موقف کہ یہ ترمیم انتہائی غیر قانونی اور تباہ کن کو زبردست تقویت ملی ہے ہم عوام اور پوری سول سوسائٹی سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ ہماری تحریک کا حصہ بنیں۔
کوئٹہ سے مزید