• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ میں وفاقی و صوبائی سرکاری رہائشی کالونیوں کی کمی

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں وفاقی و صوبائی سرکاری رہاشی کالونیوں کی کمی،ملازمین کو رہائش کے لئے مشکلات کا سامنا ،گھروں، مکانوں اور فلیٹس کےکرایے بھی آسمان سے باتیں کرنے لگے،بڑھتی ہوئی آبادی کے باعث شہر کے وسطی و نواحی علاقوں میں ہائوسنگ سکیموں و فلیٹس کی تعمیر کے رجحان میں اضافہ ہو گیا ہے۔سرکاری ملازمین نے جنگ سے گفتگو میں کہا کہ ہمارے لئے رہائش سب سے بڑا مسئلہ ہے سرکاری کالونیوں میں کئی کئی سال مکان خالی نہیں ہوتے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومت کی جانب سے رہائشی منصوبوں پر توجہ دی جائے اور سرکاری ملازمین کے لئے مزیدرہائشی کالونیاں تعمیر کی جائیں تاکہ غریب عوام کو زندگی گزارنے کے لیئے چھت میسر آسکے۔
کوئٹہ سے مزید