• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ،30 ایکڑ رقبے پر کاشت آلودہ پانی کی سبزیاں تلف

کوئٹہ(خ ن)بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی جانب سے مضر صحت سبزیوں کے خلاف کارروائیاں بھرپور انداز میں جاری ہیں۔ حالیہ کریک ڈاؤن کے دوران سمنگلی میں سیوریج اور نالوں کے آلودہ پانی سے سیراب کی جانے والی تقریباً 30 ایکڑ رقبے پر محیط سبزیاں ٹریکٹر چلا کر مکمل طور پر تلف کر دی گئیں۔ ڈائریکٹر جنرل بلوچستان فوڈ اتھارٹی وقار خورشید عالم نے اس سلسلے میں کہا ہے کہ "مضر صحت سبزیاں انسانی جانوں کیلئے خطرناک ہیں اور ان کی کاشت اور فراہمی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، مقامی کاشتکاروں کی جانب سے شدید مزاحمت بھی کی گئی تاہم ٹیم نے بھرپور عزم کے ساتھ کارروائی مکمل کی۔
کوئٹہ سے مزید