• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لوکل کونسلزکے ضمنی انتخابات ، کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا عمل مکمل

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)الیکشن کمیشن آف پاکستان کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق بلوچستان میں (ضلع کوئٹہ کے علاوہ) لوکل کونسلز کی مخصوص نشستوں پر ضمنی انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا عمل مکمل ہوگیا ہے امیدواروں کی ابتدائی فہرست 28 جون کو جاری کی جائے گی کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 30 جون سے 2 جولائی تک متعلقہ ریٹرننگ افسران کریں گے ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کے خلاف 3 سے 8 جولائی 2025 تک اپلیٹ اتھارٹی کے پاس اپیلیں دائر کی جاسکیں گی امیدواروں کی حتمی فہرست کی اشاعت 15 جولائی 2025 کو جبکہ پولنگ 3 اگست 2025 کو ہوگی۔
کوئٹہ سے مزید