کوئٹہ (اے پی پی)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو)سب ڈویژن سیٹلائٹ ٹائون نے بجلی بلوں کی عدم ادائیگی پر نادہندگان کے خلاف کریک ڈائون شروع کردی ،کیسکو عملے نے متعدد ناد ہند گا ن کے کنکشنز منقطع کردئیے ۔جمعہ کو کیسکو سپر نٹنڈنٹ انجینئر شاہد رئیسانی ،اسپیشل مجسٹریٹ سبزل علی رند ،لائن سپرنٹنڈنٹ محمد یار علی زئی ،غلام علی ،سجاد درانی ،سب ڈویژن سیٹلائٹ ٹائون انچارج محمد فیصل اور ملک شوکت علی زئی کی جانب سے کریک ڈائون کیاگیا۔ انہوں نے میڈیا نمائندوں کو بتایاکہ کیسکو کی جانب سے سیٹلائٹ ٹائون اور گرد ونواح میں نادہندگان کے کنکشنز کے خلاف کریک ڈائون شروع کردی گئی ہے ، چیف ایگزیٹوانجینئر کیسکو انجینئرمحمد یوسف اور سپرنٹنڈنٹ انجینئر شاہد رئیسانی کی خصوصی ہدایت کے مطابق سب ڈویژن سٹلائیٹ ٹاون کوئٹہ کے اہلکاران نے مختلف علاقوں میں اچانک چھاپے مارے گئے ۔اس سلسلے میں ان تمام نادہندگان کے بجلی کنکشنز منقطع کیئے جا رہے ہیں جواپنے بجلی بلوں کے واجبات ادا نہیں کررہے ہیں ۔