کوئٹہ (پ ر) پشتونخوانیشنل عوامی پارٹی کے قومی سیاسی نظریاتی اور انقلابی پروگرام سے اتفاق کرتے ہوئے ضلع سبی/ہرنائی کے سابق ڈسٹرکٹ چیئرمین مرحوم ملک نذرمحمد خان ترین کے فرزند ملک مظہر خان ترین نے گزشتہ روز ملی شہید کے شہادت کی چوتھی برسی کے ایوب سٹیڈیم کے عظیم الشان جلسہ عام میں باقاعدہ اپنے ساتھیوں اور خاندان سمیت پشتونخوانیپ میں شمولیت کا اعلان کیا اور پارٹی چیئرمین خوشحال خان کاکڑ نے سٹیج پر پارٹی کا پرچم انہیں پہناکر اُن کے شمولیت کا خیر مقدم کیا ۔