کوئٹہ(پ ر)بلوچستان ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر میر عطا اللہ لانگو، سینئر نائب صدر جمیل بوستان ،وائس پریزیڈنٹ کوئٹہ زون عصمت اللہ اچکزئی، وائس پریزیڈنٹ قلات زون واجہ اکرم بلوچ وائس پریزیڈنٹ ژوب زون موسی جان،جنرل سیکریٹری سید نجیب الدین آغا، جوائنٹ سیکریٹری مس سمیرا عابد، فنانس سیکریٹری ایاز خان کاکڑ ایڈووکیٹ، لائبریری سیکریٹری سنان ہوت ،پریس سیکریٹری عبدالقادر کاکڑ کاریزات /خانوزئی بار کے صدر امین اللہ غرشین کو گرانٹ ہائی کورٹ بار کی جانب سے ایک عدد اے سی،2 عدد کمپوٹر واٹر ڈسپنسر اور کراکری کا سامان کاریزات بار ایسوسی ایشن کے لئے سامان پریس سیکریٹری عبدلقادر کاکڑ اور کاریزات بار کے صدر امین اللہ غرشین کے حوالے کئے ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کا تمام بار ایسوسی ایشن کے لائبریری کو ڈیجیٹلایزڈ کرنے کا وعدہ کیا تھا اس پر عمل شروع ہوگیا مختلف بارز کو گرانٹ مل چکی۔ ہائی کورٹ بار کے صدر میر عطا اللہ لانگو نے کہاکہ اسی طرح انشا اللہ تمام بارز کو اپنے ساتھ لے کرچلیں گے اور ان کو گرانٹ دینگے ہم نے وعدہ کیا تھاکہ وکلا برادری کی خدمت کریں گے ان کے مسائل حل کریں گے جس پر عمل ہورہا ہے پریس سیکریٹری عبدالقادر کاکڑ کی خصوصی استدعا پر کاریزات بار کو تمام سامان فراہم کیا گیا۔