• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران پر حملہ انسانی حقوق کے اصولوں کی خلاف ورزی ہے،فرح عظیم شاہ

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) ایمان تحریک کی چیئرپرسن اور رکن صوبائی اسمبلی فرح عظیم شاہ نے کہا ہے کہ امریکہ کی جارحیت نہ صرف خطے کے امن کے لیے سنگین خطرہ ہے بلکہ اس کی عالمی ساکھ کو بھی ناقابلِ تلافی نقصان پہنچا رہی ہے ایران پر حملہ بین الاقوامی قوانین، اقوامِ متحدہ کے چارٹر اور انسانی حقوق کے مسلمہ اصولوں کی کھلی خلاف ورزی ہے جسے کسی صورت برداشت نہیں کیا جا سکتا انہوں نے کہا کہ دنیا کو درپیش اس نازک صورتحال میں عالمی برادری اور انسانی حقوق کے اداروں کو فوری طور پر حرکت میں آنا چاہیئے اور اس جارحیت کو روکنے کے لیے ٹھوس اقدامات کرنے چاہئیں انہوں نے کہا کہ ایسے اقدامات نہ صرف عالمی امن کے لیے خطرہ ہیں بلکہ معصوم اور بے گناہ انسانی جانوں کے ضیاع کا سبب بھی بن رہے ہیں جو کسی بھی مہذب معاشرے کے لیے ناقابلِ قبول ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے اور ہمیشہ عالمی امن، باہمی احترام اور اقوام کے درمیان مساوی حقوق کا حامی رہا ہے عالمی برادری ایران کے خلاف جارحیت کا سخت نوٹس لے۔
کوئٹہ سے مزید