• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیپلز پارٹی کے نو منتخب کونسلرز مسلم لیگ ن میں شامل ہو گئے

کوئٹہ(پ ر)پیپلز پارٹی کے منتخب کونسلروں نے صوبائی وزیر خزانہ و معدنیات بلوچستان میر شعیب جان نوشیروانی کی قیادت اور رہنمائی میں پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کر لی ہے یہ لوگ ایم پی اے ہاسٹل کوئٹہ میں صوبائی وزیر خزانہ سے ملے اس موقع پر وائس چیئرمین سردار امین اللہ درانی، ضلعی صدر جنرل کونسلر حاجی غلام سرور بلوچ، ضلعی سینئر نائب صدر جنرل کونسلر حاجی ثناءاللہ ملازئی، اور کسان کونسلر سردار رضا محمد عیسی زئی بھی موجود تھے۔شمولیت اختیار کرنے والوں میں میونسپل کمیٹی خاران کے کونسلران میر عبدالصمد ملازئی، جنرل کونسلر یار محمد ملازئی، حاجی محمد اسحاق ملازئی، اور میر محمد ایوب ریکی شامل ہیں۔ ان تمام کونسلران نے چند ماہ قبل پیپلز پارٹی سے استعفیٰ دیا تھا اور اب میر شعیب جان نوشیروانی کی عملی قیادت، کارکردگی اور عوامی خدمت سے متاثر ہو کر مسلم لیگ (ن) کا حصہ بن گئے ہیں۔انہوں نے اس موقع پر کہا کہ ہم نے پیپلز پارٹی کو بھاری اکثریت سے ووٹ دیا تھا مگر مسلسل نظراندازی اور مایوسی کا سامنا رہا۔ اب ہم مسلم لیگ (ن) کی صفوں میں شامل ہو کر علاقے کے وسیع تر مفاد کے لیے کام کریں گے اور میر شعیب جان نوشیروانی کے شانہ بشانہ ہر قربانی دینے کے لیے تیار ہیں۔
کوئٹہ سے مزید