• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہوائی فائرنگ نے ایک اور بچی کی جان لے لی

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) ہوائی فائرنگ نے ایک اور بچی کی جان لے لی چالو باؤڑی میں اندھی گولی سے زخمی ہونے والی 7 سالہ بچی نبیہہ کراچی میں چل بسی پولیس کے مطابق چالو باؤڑی میں رہائش پذیر روح اللہ کی سات سالہ بچی 22جون کو گھر کے صحن میں کھیل رہی تھی کہ اندھی گولی لگنے سے شدید زخمی ہو گئی۔ سول ہسپتال میں طبی امداد کے بعد بچی کو کراچی منتقل کر دیا تھا جہاں نجی ہسپتال میں زیر علاج تھی گزشتہ روز زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئی واضح رہے کہ کوئٹہ میں ہوائی فائرنگ پر پابندی کے باجود ہو ائی فائرنگ کا سلسلے بدستور جاری ہے جس کے باعث کئی قیمتی جانوں کا ضائع ہو چکا جبکہ کئی معذور ہو گئے ۔
کوئٹہ سے مزید