کراچی(اسٹاف رپورٹر) کراچی میں رواں سال نیگلیریا سے چوتھی ہلاکترپورٹ ہوگئی ہے۔ محکمہ صحت سندھ کے مطابق نارتھ کراچی کا رہائشی 17 سالہطالبعلم سید علی رضا شاہ نیگلیریا سے وفات پاگیا۔ ،محکمہ صحت کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق نوجوان کو 25 جون کو بخار، جسم میں درد اور قے کی علامات کے ساتھ ایک نجی اسپتال لایا گیا، جہاں اگلے روز داخل کر کے اس کے مختلف ٹیسٹ کیے گئے۔ طبی تجزیوں میں نگلیریا کی تصدیق کے بعد اسے وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا، جہاں وہ ہفتے کی دوپہر 12 بجے زندگی کی بازی ہار گیا۔محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاندان گھریلو استعمال کے لیے آر او فلٹریشن واٹر استعمال کرتا تھا، اوور ہیڈ ٹینک کی صفائی گزشتہ چھ ماہ سے نہیں کی گئی تھی۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نوجوان نے بیماری سے قبل نہانے، تیراکی یا وضو جیسی کوئی سرگرمی نہیں کی تھی، جو نگلیریا کی روایتی وجوہات میں شمار ہوتی ہیں۔