• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایرانی آرمی چیف کا فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ٹیلی فونک رابطہ، اسرائیل کے خلاف جنگ میں حمایت پر اظہار تشکر

تہران، اسلام آباد(ایجنسیاں، فاروق اقدس) ایرانی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل عبدالرحیم موسوی نے اسرائیل کیساتھ 12 روزہ جنگ میں ایران کی حمایت پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا ہے۔ ایرانی خبررساں ایجنسی کے مطابق ایرانی فو ج کے سربراہ نے پاکستان کے آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ٹیلیفونک گفتگو میں جنگ کے دوران ایران کی حمایت پر پاکستان کی حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کیا۔ علاوہ ازیں میجر جنرل موسوی نے سعودی عرب کے وزیر دفاع خالد بن سلمان آل سعود سے ٹیلی فونک رابطہ کیا جس میں دوطرفہ اور علاقائی امور پر بات چیت کی گئی۔ میجر جنرل عبدالرحیم موسوی نے اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی کی پابندی پر شکوک کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ تہران کسی بھی نئی جارحیت کا سخت جواب دیگا۔ تفصیلات کے مطابق ایرانی فوج کے سربراہ میجر جنرل عبد الرحیم موسوی نے فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کے ساتھ ٹیلی فونک گفتگو میں اسلام آباد کے بہادرانہ موقف کی تعریف کی۔

اہم خبریں سے مزید