• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تاجر رہنماؤں کا خدمت خلق ویلفیئر کے مختلف شعبہ جات کا دورہ

کراچی (جنگ نیوز) تاجررہنماؤں شاکر فینسی‘ وقاص میمن اور جمعہ بھائی کا خدمت خلق ویلفیئر ایسوسی کے مختلف شعبہ کا دورہ ‘ایسوسی کی فلاحی سرگرمیوں اورتربیتی پروگرامزکی تعریف کی اور موبائل ریپرنگ کے تین ماہ کے کورس کی تکمیل پر فارغ التحصیل طلبا میں اسناد تقسیم کیں۔ایسوسی ایشن کے صدر محمد رفیق مارا نے مہمانانِ خصوصی کو ویلفیئر کی سرگرمیوں پر تفصیلی بریفنگ دی‘ اس موقع پر مہمانانِ خصوصی نے طلبہ کی کارکردگی کو سراہا ۔ مہمانانِ خصوصی نے انسٹیٹیوٹ کے دیگر شعبہ جات بشمول بیوٹیشن سینٹر، مہندی سینٹر، سلائی سینٹر اور موبائل ریپرنگ سینٹر کا دورہ کیا اور وہاں جاری تربیتی پروگراموں کو سراہتے ہوئے ایسوسی ایشن کی فلاحی کاوشوں کی کھل کر تعریف کی۔معززمہمانوںنے اس عزم کا اظہار کیا کہ نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کے اس سلسلے کو ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید