کراچی (اسٹاف رپورٹر) گرومندر میں چائے کے ہوٹل پر موجود سات لڑکوں کے درمیان معمولی بات پر تلخ کلامی ہوئی جو دیکھتے ہی دیکھتے جھگڑے میں تبدیل ہوگئی،جھگڑے کے دوران ایک نوجوان کو دھکا لگا، جو قریب کھڑی موٹر سائیکل کے ہینڈل سے ٹکرا کر موقع پہ ہی جاں بحق ہوگیا،متوفی کی شناخت 18 سالہ عبدالرحمٰن ولد عبدالجبار کے نام سے ہوئی ہے،پولیس کا کہنا ہے کہ پانچ گھنٹے سے بھی کم وقت میں ملوث ملزمان طلحہ، حسن عارف (متوفی کا کزن) عبداللہ شکیل، فراز عبد الستار، منان اکبر علی اور معیز محمد جاوید کو گرفتار کرلیا گیا ۔