کراچی( اسٹاف رپورٹر ) کینٹ بورڈ کلفٹن نے اپنا مکمل بارش ایمرجنسی پلان نافذ کر دیا ہے،جس کا مقصد بھاری بارش کے دوران شہریوں کو مشکلات سے بچانا ہے،ہنگامی بنیادی ڈھانچے کو متحرک کر دیا گیا , ڈی ایچ اے فیز I-VIII، کلیٹن بلاک 8 اور 9، اور اہم تجارتی زونز کا احاطہ کرنے والے سات خصوصی سیکٹرز میں 1,288 ایمرجنسی عملے کو تعینات کر دیا ہے، ہنگامی عملے میں 638 عملہ فوری ردعمل کے لیے جبکہ 650 نکاسی آب کے کاموں پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے، بھاری مشینری، بشمول 200 ڈی واٹرنگ پمپس اور واٹر بووسرز جن کی گنجائش 1000 سے 3000 گیلن ہے کو ان نشیبی علاقوں میں حکمت عملی کے مطابق رکھا گیا ہے جنہیں زیادہ خطرے والے زونز کے طور پر نشان زد کیا گیا ہے، خیابانِ بحری اور خیابانِ بدر جیسے تجارتی راستوں پر نگرانی کو شدت دے دی گئی ہے،سی بی سی کے سی ای او محمد عمر فاروق علی ملک نے زور دے کر کہا ہماری اولین ترجیح رہائشیوں کی حفاظت ہے۔