کراچی (اسٹاف رپورٹر )کے الیکٹرک نے کہا ہے کہ کراچی میں مون سون کے پہلے اسپیل کے دوران کےالیکٹرک کی ٹیمیں شہر بھر میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی اور شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے مسلسل متحرک رہیں، 2100سے زائد فیڈرز میں سے بیشتر مستحکم رہے، تاہم بعض علاقوں میں غیرقانونی کنکشنز، حفاظتی اصولوں کی خلاف ورزی اور انفرا اسٹرکچر سے چھیڑ چھاڑ کے باعث بجلی کی معطلی کی شکایات موصول ہوئیں،تمام متاثرہ علاقوں میں بارش کے باوجود فیلڈ ٹیموں کو فوری طور پر متحرک کیا گیا اور بجلی کی فراہمی بحال کر دی گئی۔تمام بڑے پمپنگ اسٹیشنز جیسے دھابیجی اور نارتھ ایسٹ کراچی (NEK) اولڈ پمپنگ اسٹیشن پر بحالی کو ترجیح دی گئی۔ نیو NEK II اور III اسٹیشنز مسلسل فعال ہے،ترجمان نے مون سون کے دوران پیش آنے والے افسوسناک واقعات پر دلی افسوس کا اظہار کیا۔انہوں نے واضح کیا کہ ان میں سے پانچ واقعات کا کےالیکٹرک کے انفراسٹرکچر سے کوئی تعلق نہیں تھا۔ دو واقعات میں غیرقانونی چھیڑ چھاڑ سے خطرناک صورتحال پیدا ہوئی۔