کراچی ( اسٹاف رپورٹر )علامہ صادق عباس عابدی نے بارگاہ النجف گلستان جوہر میں مجلس عزا سے خطاب میں کہا ہے کہ واقعہ کربلا میں امام عالی مقام امام حسینؑ نے بھی ظلم کے سامنے ڈٹ جانے اور مظلوم کی حمایت میں کھڑے ہونے کا پیغام دیا، انہوں نے کہا کہ دین کی بقا کیلئے دشمن کے آگے ڈت جانا ہی حسینیت ہے جس کی اعلٰی مثال کربلا والوں کی جانب سے جانوں کے نذرانے پیش کرکے دی ۔