کراچی (اسٹاف رپورٹر)قرآن سینٹر ڈیفنس سوسائٹی میں دین محمدی کے عنوان سے مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے علامہ ڈاکٹرشبیرحسن میثمی نے کہا ہے کہ مسلم اقوام میں گوناں گوں مشکلات کی وجہ سے انحطاط کا عمل مزید تیز ہوچکا ہے جس کی وجہ سے اسلام دشمن طاقتیں آئے روز کسی نہ کسی اسلامی تعلیم کو نشانہ بناکر اسلام کے خلاف پروپیگنڈے میں مصروف ہیں ہم اگر اپنی اصلاح کرلیں تو امت کی بہت سی مشکلات حل ہوسکتی ہیں ،انہوں نے کہا کہ امت کی اصلاح کے لیے اسوہ نبویﷺ اور اسوہ حسینی پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے۔