کراچی (اسٹاف رپورٹر) سی ای او لاہور قلندرقلُندرزعاطف رانا نےکوئٹہ میں پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ بلو چستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں افسوس ہے کہ ہم نے اتنی دیر سے یہاں ٹیلنٹ ہنلٹ کیمپ لگایا ، دو روز کے دوران تین ہزار لڑکے لڑکیوں نے ٹرائلز دیے۔ انڈر13اور انڈر 15 ٹیمیں کوئٹہ سے تشکیل دیں گے ، منتخب کھلاڑیوں کو ہائی پروفامنس سنٹر میں تربیت دیں گے ،امید ہے کہ آنے والے چند سالوں میں بلوچستان کے کھلاڑی قومی ٹیم میں شامل ہوں گے۔