• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس بی کا باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے خلاف ایکشن

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسپورٹس بورڈ نےپاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے نام کے غیر قانونی استعمال پر ملک بھر کے وفاقی و صوبائی کھیلوں کے اداروں، محکموں اور تمام اسٹیک ہولڈرز کو ایک مراسلہ بھیج دیا ہے۔ جس میں ہدایت دی گئی ہے کہ تنظیم کی کسی بھی سرگرمی، فیصلے یا نوٹیفکیشن کو ہر سطح پر مسترد کیا جائے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ غیر تسلیم شدہ باڈی بلڈنگ فیڈریشن کےکسی بھی قسم کی خط و کتابت، فیصلے یا اعلانات کو مکمل طور پر نظرانداز کیا جائے۔ جبکہ کھلاڑیوں کو بھی اس تنظیم سے دور رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔