• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایشین گرلز نیٹ بال پاکستان کی تیسری کامیابی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ میں پاکستان نے چائنیز تائپے کے بعد اتوار کو جنوبی کوریا کو بھی شکست دے دی۔ پاکستان نے 6 - 91 سے کامیابی حاصل کی۔ یہ پاکستان کی مسلسل تیسری کامیابی ہے۔ پاکستان چو تھا میچ پیر کوجاپان کے خلاف کھیلے گا۔ پاکستان پول بی میں چھ پوائنٹس کے ساتھ سہرفہرست ہے۔