• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

والی بال اولمپکس میں رسائی ہدف، کپتان مراد خان

کراچی(اسٹاف رپورٹر) قومی والی بال ٹیم کے کپتان مراد خان نے کہا ہے کہ بحرین میں ہماری بڑی کامیابی قطر کے خلاف ہے جس کی عالمی درجہ بندی ہم سے اچھی ہے، ایشین نیشنز کپ فائنل میں بعض کھلاڑی زخمی ہوگئے تھے جس کی وجہ سے فائنل جیت نہیں سکے، اس وقت ہم ایشیا میں سات اور عالمی سطح پر 42 ویں نمبر پر ہیں۔ اپنی درجہ بندی کو 30تک لانے کیلئے کوشاں ہیں تاکہ اولمپکس میں رسائی مل سکے ۔